جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور ائیرپورٹس پر ایبولا وائرس اسکریننگ مشین نصب

03 جولائی, 2019 11:00

پشاور: ایبولا وائرس پھیلنے کے خطرے کے باعث پاکستانی ایئرپورٹس پر اسکریننگ مشین نصب کردی گئی ہے، حج آپریشن کے پیش نظر ایئرپورٹس پر اسکریننگ مشینوں کی جانچ کا آٖغاز کردیا گیا۔

پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر اسکریننگ مشین کی فعالیت کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی۔ افریقی ملک کانگو میں وائرس موجودگی کی اطلاع پر تمام ایئر پورٹس پر اقدامات کئے گئے۔ سی اے اے ہیڈ کوارٹرزنے تمام ایئرپورٹس حکام کو اقدامات کے لئے مراسلہ ارسال کیا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وائرس سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور عازمین حج کے بچاؤ کے لئے تمام طبی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top