جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوگا انسانی صحت پر خوشگوار اثرا ت مرتب کرتاہے

02 جولائی, 2019 15:30

کراچی(ویب ڈیسک): دنیا کے قدیم مذاہب میں یوگا کو ایک عبادت کا درجہ حاصل ہے مگر حالیہ برسوں میں اس سلسلے میں ہونے والی سائنسی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جسمانی اور نفسیاتی ورزش کا یہ طریقہ انسانی صحت پر خوشگوار اثرا ت مرتب کرتاہے اور اعضائے رئیسہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

یوگا میں انسان کے ذہنی ، جسمانی اور روحانی افکار اور حرکات کا مطالعہ کیا جاتا ہے اور ان کو بہتر بنانے کےلیے طریقہ کار مرتب کیا جاتا ہے۔

ماہرینِ یوگا کا کہنا ہے کہ یوگا جہاں تنائو دورکرنے میں مدد دیتا ہے وہیں یہ آپ کے جسم میں قوت و طاقت بڑھانے کے لیے بھی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ ہر انسان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شخصیت جاذبِ نظر ہوجائے اور اس کا شمار خوب صورت اور اسمارٹ افراد میں ہونے لگے۔ جس طرح چہرے کی کلینزنگ کی جائے تو وہ خوب صورت ہوجاتا ہے، اسی طرح یوگا کرنے سے بھی ہماری روح اور ذہن کی کلینزنگ ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top