جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیلا چاول پاکستان میں اتنے مقبول کیوں ؟

28 جون, 2019 13:09

کراچی: چاولوں کی کئی قسموں میں سے ایک قسم سیلا چاول بھی ہے جس کو خاص بریانی، پلاؤ اور مختلف قسم کے چاول بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے جس کی خاص وجہ ہے کہ یہ چاول ٹوٹتا نہیں ہے۔

لیکن شائد کبھی کسی نے اس بات پر بھی غور کیا ہو کہ سیلا چاول کہاں اگتا ہے؟ کیا یہ اگتا ہے یا بنایا جاتا ہے؟ قدیم زمانے میں سیلا چاول محدود پیمانے پر گھروں میں بھی تیار کیا جاتا تھا لیکن تجارتی بنیادوں پر سیلا چاول کو فیکٹریوں میں لگے ہوئے پلانٹس میں تیار کیا جاتا ہے۔

ان پلانٹس میں سیلا چاول کو بنانے کا طریقہ یہ ہےکہ چاولوں کا چھلکا اتارے بغیر مقررہ مدت کے لیے ابالا جاتا ہے۔ پھر بھاپ کے ذریعے بالکل خشک کیا جاتا ہے، یہی خشک ہوئے نمی کے بغیر چاولوں کو ‘سیلا چاول’ کہا جاتا ہے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ چاول جلدی پک جاتے ہیں اور آپس میں نہ جڑتے ہیں اور نہ ہی ٹوٹتے ہیں، کیونکہ بھوسی کے اندر موجود غذائی اجزاء کو چاول جذب کر لیتا ہے۔

جبکہ سیلا چاول کی غذائیت کو زیادہ تر نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور صرف اس کی نہ ٹوٹنے اور نہ چپکنے کی خصوصیت کو یاد رکھا جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top