جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں پولیو مہم کا آغاز

17 جون, 2019 11:43

اسلام آباد: ملک بھر میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، مہم کا مقصدان شہروں سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہے۔

اس مہم میں ہدف ایک کروڑ 25 لاکھ بچوں کو قطرے پلانا ہے۔ بنوں، کوئٹہ، لاہوراور راولپنڈی سمیت دوسرے شہروں میں پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔ مہم کا مقصدان شہروں سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہے۔ بنوں ڈویژن پولیو وائرس کے لئے انتہائی حساس ہے.

کراچی میں پولیو مہم کا آغاز سیکریٹری ہلتھ سندھ نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری ہیلتھ سندھ کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران کراچی کے 6 اضلاع سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں پولیو کے قطرے پالئے جائیں گے۔

سعید اعوان کا کہناتھاکہ والدین سے گزارش کرتاہوں کہ پرواپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال 3 پولیو کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین جھوٹے پروپیگنڈے سے انکار کریں، پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو قطرے ضرور پلائیں، پولیو سے بچاؤ کا واحد حل پولیو ویکسین ہے، حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

ملتان میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد 5 روزہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 21جون تک جاری رہے گی۔ انسداد پولیو مہم کے دوران 5سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی18سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کا کہنا تھا کہ پولیومہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، 8 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون اور بچوں کو معذوری سے بچائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top