جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میشا شفیع نے گورنر پنجاب کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

17 جون, 2019 11:16

لاہور : میشا شفیع گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں پہنچ گئیں۔

گلوکارہ میشا شفیع نے گورنر پنجاب کی جانب سے جنسی ہراسگی کی اپیل مسترد کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، میشا شفیع نے بیرسٹر احمد پنسوتہ اور ثاقب جیلانی کے ذریعے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

میشاء شفیع کی درخواست پر عدالت کے جج جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی، عدالت نے آئندہ سماعت پرفریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

میشا شفیع کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے جنسی ہراسگی کیخلاف دائرکی گئی اپیل خارج کی، صوبائی محتسب کو اپیل کیلئے مناسب فورم قرارنہ دیتے ہوئے درخواست مستردکی گئی، جنسی ہراسگی کیلئے مالک اور ملازم ہونا ضروری نہیں ہے، کام کی جگہ پرجنسی ہراسگی کیخلاف صوبائی محتسب سے رجوع کیا جا سکتا ہے، عدالت اپیل مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قراردے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top