جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بلیوبیریز کھائیں

31 مئی, 2019 13:37

کراچی: امریکی طبی ماہرین نے امراض قلب سے بچاؤ کے لئے بلیو بیریز کھانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ وزن کم کرنا ہو یا ذیابطیس سے چھٹکارا پاناہودنیا بھر میں شوق سے کھائے جانے والے صحت بخش پھل بلو بیریز کا تصور ذہن میں ابھرنے لگتا ہے۔ امریکا میں ہونے والی نئی تحقیق میں اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ ایک کپ بلو بیریز کھانے سے عارضہ قلب کے خطرے میں پندرہ فیصد کمی ہو جاتی ہے۔

موٹاپے سے نجات:

طبی ماہرین نے وزن کم کرنے کے خواہشمندوں کے لئے یہ خوشخبری بھی دی ہے کہ چھ ماہ تک روزانہ ایک کپ یا ایک سو پچاس گرام بلو بیریز کھانے سے موٹاپے سے نجات مل سکتی ہے۔

کالیسٹرول کی مقدار:

 بلڈ پریشر، خون میں شوگر اور کولیسٹرول کی مقدار کو معمول کے مطابق رکھتی ہےکیونکہ اس میں فائبر کاربوہائیڈریٹ کا سب سے اہم حصہ ہے جو تغییر میں مدد کرتا ہے، آتنوں کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے، دل سے کولیسٹرول کو دور کرتا ہے، اور خون کی شکر کو مستحکم کرسکتا ہے۔

یادداشت میں اضافہ:

ناشتے میں روزانہ بلو بیریز کا استعمال یادداشت میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے۔ بلیو بیریز میں پائے جانے والے اینٹی آکسائیڈنٹس ذہنی تناؤ سے نمٹنے کے لئےجسمانی ردعمل کو بہتر بناتے ہیں۔ بڑھاپے میں یادداشت کمزور ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کا اعلاج بھی بلوبیری ہے۔ اس کے استعمال سے یادداشت کی کمزوری کو دور کر کے حافظہ تیز کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top