جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قلعہ عبداللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما منور خان پر قاتلانہ حملہ

16 جولائی, 2018 18:29

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما منور خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ منور خان بال بال بچ گئے، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ضلع قلعہ عبداللہ کے شہر چمن میں پیش آیا۔

حملہ آور نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما منور خان پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہا اور منور خان محفوظ رہے۔

منور خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ آور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما سیف اللہ کا بھتیجا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حملہ آور کو فائرنگ کے بعد اسلحے سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آج ہی کے دن عوامی نیشنل پارٹی کے ایک اور رہنما کو نشانہ بنایا گیا۔

اے این پی کے رہنما و سابق سینیٹر داؤد خان اچکزئی پر بھی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ داؤد خان کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے اے این پی کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے دفتر کے اندر موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top