جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پانامہ اسکینڈل کے بعد دنیا کے 22 ممالک کا بھرپور کریک ڈاؤن

04 اپریل, 2019 13:42

کراچی(سوشل میڈیا ویب ڈیسک): پانامہ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے بعد ان ممالک نے ایک ارب ڈالرز سے زائد ٹیکس اور جرمانہ وصول کیا ٹیکس اور جرمانہ وصولی میں برطانیہ سب سے آگے رہا۔

آف شور کمپنیوں سے متعلق پاناما پیپرز اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سے اب تک 22 ممالک کی حکومتوں نے اس اسکینڈل میں نامزد سیاست دانوں اور کاروباری شخصیات سمیت متعدد افراد سے ٹیکس اور جرمانے کی مد میں مجموعی طور پر 1 ارب 20 کروڑ ڈالر وصول کرلیے۔

آئی سی آئی جےنے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ برطانیہ نے اسکینڈل کے بعد 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، فرانس نے 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر، آسٹریلیا نے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ٹیکس و جرمانے کی مد میں وصول کیے۔

پاناما لیکس سے متعلق تحقیقات کرنے والے جرمن اخبار نے اپنی ایک رپورٹ نے بتایا کہ جرمنی نے ٹیکس و جرمانے کی مد میں اب تک 18 کروڑ 30 لاکھ ڈالر وصول کر لیے ہیں۔آئی سی آئی جے کا اپنی ویب سائٹ پر کہنا تھا کہ جبکہ لوگوں کے ان چھپے ہوئے اثاثہ جات کے خلاف کارروائی حکومت کے لیے فائدہ دے رہی ہے وہیں پاناما پیپرز کا لوگوں کے رویے پر اثر انداز ہونے کا تاثر بھی عوام میں ابھر رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top