مقبول خبریں
عیدالاضحٰی کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
عیدالاضحٰی کے موقع پر مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان ریلوے نے 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبرکی منظوری کے بعد ٹرینوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے
ریلوے کے مطابق عید کے موقع پر پہلی حصوصی ٹرین 19 اگست کو صبح 10 بجے کراچی سٹی سے پشاور کے لئے روانہ ہو گی، دوسری اسپیشل ٹرین 19 اگست کو صبح 7 بجے کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے، تیسری 20 اگست دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے، چوتھی ٹرین 21 اگست کو راولپنڈی سے صبح 7 بجے ملتان کے لئے جب کہ پانچویں اسپیشل ٹرین 25 اگست کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی۔