جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی ایم ایف کی ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کی پیش گوئی

26 جنوری, 2024 14:11

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کی پیش گوئی کردی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال ایف بی آر ٹیکس وصولی 9 ہزار 415 ارب روپے رہنے کا امکان ہے، ایف بی آر کا ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ نئے سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں 1590 ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کا تخمینہ 11 ہزار 5 ارب روپے ہے، نئے مالی سال براہ راست ٹیکسوں میں 587 ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی

آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس وصولی میں 689 ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگادیا، نئے سال براہ راست ٹیکس وصولی 4803 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس کی مد میں 4114 ارب روپے وصولی کا تخمینہ لگایا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top