جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں یوریا کھاد کا بحران ،قیمتوں میں مزید اضافہ

11 دسمبر, 2023 15:36

 

اسلام آباد:ملک میں یوریا کھاد کا بحران پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث کھاد کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق یوریاکی 50کلو بوری کی قیمت بڑھ کر5ہزار100روپے تک پہنچ گئی ہیں،حالیہ ہفتے کوئٹہ میں یوریابیگ کی قیمت449روپے تک بڑھی ہے۔

دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں گوجرانوالہ میں یوریا کی بوری 100روپے تک مزید مہنگی ہوئی ہے جبکہ سکھرمیں یوریا بوری کی قیمت میں 300روپےتک مزید اضافہ ہواہے۔

اس کے ساتھ لاڑکانہ میں یوریا کی 50کلو بوری 347روپےتک مزید مہنگی ہوئی ہےتاہم ایک ہفتے میں سرگودھا میں یوریا بیگ کی قیمت مزید 133روپےتک بڑھی ہے۔

یہ پڑھیں : اسٹاک ایکس چینج کا نیا ریکارڈ،100انڈیکس 65 ہزار کی حد عبور کرگیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top