جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بانیٔ پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانتیں منظور

11 دسمبر, 2023 11:57

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں منظورکرلی ہیں۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 اور شاہ محمود قریشی کی 2مقدمات میں درخواستوں پر ضمانت ہوئی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے کہا عمران خان، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہو چکی ہیں۔

اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کیں۔

یہ پڑھیں:ٹرائل 2سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حقدار ہے:عدالت

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top