جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نواز شریف کی ایک بار پھر ” مجھے کیوں نکالا ” کی گردان

09 دسمبر, 2023 14:55

 

لاہور :قائد (ن) لیگ نواز شریف نےلاہور میں پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اناڑی کے ہاتھ میں ملک کیوں دے دیا گیا؟۔

نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ملک ترقی کررہا تھا، ترقی کرتا ملک میرا خواب تھا مگر ناجانے کیا ہوا، کچھ کردار ایسے آئے جنہوں نے بھاگتے ہوئے پاکستان کو ٹھپ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے 4سالوں میں بہت مشکل دور دیکھاہے،میرے دور میں ملک معاشی، امن وامان اور ترقی کے لحاظ سے بہتر تھا۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ کرنسی غیر مستحکم ہوتی ہے تو ہر چیز متاثر ہوتی ہے، پی ڈی ایم ملک نہیں سنبھالتی تو ڈیفالٹ کر جاتے، بتایا جائے 1993میں ہمیں کیوں نکالا گیا؟ ۔

نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور سے پہلے کبھی کوئی بھارتی وزیر اعظم پاکستان آیا تھا؟ہمارے دور میں 2بھارتی وزرائے اعظم پاکستان آئے، ہم نے کہا تھا کارگل میں لڑائی نہیں ہونی چاہیے، کیا اس لیےہمیں نکالا؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور وقار کی بات آئے تو ہم پیچھے نہیں ہٹتے، ہمیشہ ملک و قوم کے لیے جو ہوسکا کیاہے،ہم نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو محفوظ بنایاہے۔

 

 

نواز شریف نے کہا کہ 2022تک ہر چیز کا بھٹہ بیٹھ چکا تھاپاکستان کی سلامتی اور وقار کی بات آئے تو ہم پیچھے نہیں ہٹتےہیں،ہمارے بعد سی پیک کو بھی سبوتاژکرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اپنے معاملات کو درست کرنا ہوگا ،بھارت، ایران، افغانستان، چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھیں، کوئلے سے بجلی بنانے کی صرف باتیں ہوتی رہیں، عملی کام ہم نے کیا، ملک کو اس حال تک پہنچانے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ انہوں نے ملک کے ساتھ وہ کیا جو کوئی محب وطن نہیں کرسکتا، ہم نے آکر ڈیم بنائے اور توانائی کا بحران ختم کیاہے۔

یہ پڑھیں : بدامنی کیخلاف قانون نافذکرنے والے ادارے صف اول میں ہیں: وزیر اعظم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top