جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ ہائیکورٹ : گمشدہ شہری کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا حکم

08 دسمبر, 2023 12:51

 

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی ہے جس میں جبری گمشدہ شہریوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہیں۔

جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ شہری یاسین کے اہل خانہ کو سندھ حکومت معاوضہ دے گی ،فوکل پرسن محکمہ داخلہ سندھ نے عدالت کو آگاہ کردیاہے،جس کے بعدفوکل پرسن محکمہ داخلہ نےمعاوضے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔

جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ تفتیش میں کیا کرکے آئے ہیں ،درخواست گزار کو مطمئن کریں،جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ 28جے آئی ٹیز اور 14 صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس ہوچکے ہیں۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ گمشدہ شخص محمد اکبر کی اہلیہ افغان شہری ہے،حلف نامے میں تصدیق ہوگئی ، خدیجہ بی بی پاکستانی نہیں بلکہ افغان ہے ،خدیجہ بی بی آرٹیکل 199 کے تحت بازیابی کیلئے آئینی درخواست دائر نہیں کرسکتیں ہے۔

خدیجہ بی بی نے ملیر کے علاقے سے شوہر محمد اکبر کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی،عدالت نے شہری کاشف اور دیگر لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے عملی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہےاورعدالت نے 24 جنوری تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہیں۔

یہ پڑھیں : سندھ ہائیکورٹ کی KMC کو غیرقانونی پارکنگ ختم کرنے کی ہدایت

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top