جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روز سائفر آتے ہیں ہوتا کچھ نہیں ہے: عطا تارڑ

06 دسمبر, 2023 13:29

 

 

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ روز سائفر آتے ہیں ہوتا کچھ نہیں ہے

عطا تارڑ نےکہا  کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ذہنی توازن درست نہیں یہ لوگ اتنا ڈھٹائی سے جھو ٹ بولتے ہیں کہ سچ کا گمان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پروپیگنڈے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے,سابق چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نے بہتان تراشی کو پروان چڑھایاہے،پی ٹی آئی والے غلط بیانی سے کام لیتے ہیں، سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بناکر پول کرائے جارہے ہیں، پول میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا نام نہیں ڈالا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سابق چیئرمین نے پرسوں جو جرم کیا اس پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے،روز سائفر آتے ہیں ہوتا کچھ نہیں ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ تمام ممالک اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہیں،کوئی سفیر کو بلاکر یہ نہیں کہتا تیار ہوجاؤ حکومت گرجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کی کہانی گھڑی گئی ہیں، ان کیمرا ٹرائل ہونا چاہیے، نواز شریف نے کچھ کیا بھی نہیں اور فتوے جاری کیے گئے، نواز شریف کو ہٹانے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کو لانچ کیا گیاہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ تحفے میں ہیرے کی انگوٹھیاں مانگتی ہیں، پراپرٹی ٹائیکون سے کئی سو کنال زمین تحفے میں لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ پر کیوں نہیں بولتے، 190ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے،،اب تو سپریم کورٹ نے کہہ دیا یہ حکومت کا پیسہ تھا، القادر ٹرسٹ کا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 60ارب روپے کے عوض القادر ٹرسٹ کی زمین لی گئی ہیں،کابینہ کے ذریعے ڈاکہ ڈالا گیا، اس پر باہر کیس کیوں نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کے حکم نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں ان کی دھجیاں اڑادیں۔

یہ پڑھیں : پی پی اتحادوں سے نہیں گھبراتی، بلاول اگلے وزیراعظم ہونگے: نیئر حسین

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top