جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین منتخب

02 دسمبر, 2023 15:38

 

تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین منتخب ہو گئےہیں۔

عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں ۔

نتائج کے مطابق یاسمین راشد پی ٹی آئی پنجاب، حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ ، علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا اور منیر احمد بلوچستان کے صدر ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہونے کے بعد بیرسٹر گوہر کا پشاور میں میڈیا سے گفتگومیں کہنا تھا کہ انتہائی اہم منصب سونپنے پر پارٹی کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا جو پارٹی سربراہ کا فیصلہ ہوتا ہے وہی ہمارا ہوتا ہے،عوام کی سننی چاہیے، اس بار عوام کی آواز کو سنا جائے گا،مجھے جوذمے داری ملی اس کو احسن طریقے سے نبھاؤں گا۔

نو منتخب چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 175سیاسی جماعتیں ہیں، آج تک کسی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو ایسے نہیں دکھایا گیا، جیسے ہمارا الیکشن ہوا کسی سیاسی جماعت کا ایسا الیکشن نہیں ہواہے۔

یہ پڑھیں:انٹرا پارٹی الیکشن: عمران خان دستبردار، بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top