جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی میڈیا کا کرتار پور میں ڈانس پارٹی کے انعقاد کا پروپیگنڈا بےنقاب

21 نومبر, 2023 12:11

 

بھارتی میڈیا کا ڈانس پارٹی کو مذہبی رنگ دینے کا پروپیگنڈا بےنقاب ہوگیا۔

18 نومبر کی رات سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے طوفان برپا کر دیا جسے پوسٹ کرتے ہوئے یہ دعوی کیا گیا کہ کرتار پور گردوارہ کے احاطے میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں گوشت اور شراب موجود تھی۔

اس ویڈیو پر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ سکھوں کی عبادت گاہ کرتارپور پر ڈانس پارٹی منعقد کی گئی جس کو ریاستی سرپرستی بھی حاصل تھی۔

لیکن حقائق کے برعکس وہ ڈانس پارٹی نہیں تھی اور کرتارپور سے کافی دور تھی۔

تاہم 18 نومبر کو وائرل ہونے والی اس ویڈیو اور اس سے منسوب دعووں کے بعد پاکستانی سکھ برادری کےسردار گوبند سنگھ نےبھی بھارت کے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں پر کرتارپور کے سامنے ڈانس پارٹی کا جھوٹا الزام لگایا گیاہے،ایسا کچھ نہیں ہم پاکستانی بھائیوں پر لگے الزامات کی مذمت کرتے ہیں،شرپسند عناصر نہیں چاہتے ہم آزادانہ کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کریں۔

واضح رہے کہ کرتارپور میں واقع دربار صاحب گرودوارہ کا انڈین سرحد سے فاصلہ چند کلومیٹر کا ہی ہے اور گزشتہ حکومت کے دور میں ایک راہداری کے ذریعے انڈیا سے عقیدت مندوں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے ایک راہداری کا آغاز کیا گیا تھا۔

اس پارٹی کے انعقاد کی تصدیق کرتار پور راہداری کی پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کی گئی تھی۔

یاد رہےیونٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس ڈنر پارٹی کے مقصد کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔

ان کے مطابق اس پارٹی کا مقصد کرتارپور کے فیز 2 کے لیے تمام محکموں کے درمیان رابطہ اور تعاون بڑھانا تھا۔

یہ پڑھیں:دہشت گردی کے حالیہ واقعات، سوشل میڈیا پر بھی ملک دشمن عناصر سرگرم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top