جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نزلہ زکام سے نمٹنے کے4آسان طریقے

06 اکتوبر, 2023 13:29

ہرانسان کو سال میں کم از کم ایک یا دو مرتبہ نزلہ ضرور ہوتا ہے ۔سروے کے مطابق بڑوں کو سال میں 2 سے4مرتبہ اور بچوں میں نزلے کی شکایت 6سے10مرتبہ تک ہو سکتی ہے۔جن گھروں میں بچے زیادہ ہوتے ہیں وہاں نزلہ ایک سے دوسرے کو لگنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں ۔

نزلے کا تعلق کسی خاص موسم یا آب وہوا سے نہیں ہوتا بلکہ یہ سال کے کسی بھی حصے میں ہوسکتا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق یہ وائرس ان گھروں میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے جن میں خشک ہوا ہوتی ہے۔باہر کی آب وہوا اور موسم پر وائرس کا اتنا زیادہ اثر نہیں ہوتا ۔

عام نزلہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس پر کوئی بھی دوا اثر نہیں کرتی۔دوا کے بجائے آپ کا جسم اس وائرس سے مقابلہ کرتا ہے۔اس لئے بیماری کو ختم کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے اس کی علامات پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

بند ناک،گلے میں خراش ،کھانسی،سینہ جکڑنا اور سر درد یہ سب نزلے کی علامات ہیں ۔یہ صورت حال خطرناک تو نہیں لیکن پریشان کن ضرور ہوتی ہے۔پھر بھی وائرس کا یہ دورانیہ برداشت تو کرنا ہی پڑتا ہے۔اس کی علامات کو کم کرنے کے لئے گھریلو تدابیر کا سہارا لیا جاسکتا ہے۔

 

ذیل میں موجود گھریلو تدابیر نزلہ زکام کی علامات کو کم کرنے میں مددگار رہے گی۔

 

اسٹیم(بھانپ) دن میں دو بار لینا ہے :

 

اگر صحیح طرح بھانپ میں سانس لیا جائے تو اس سے نزلے کا زور کم ہوگا اوربند ناک کھلے گی۔دن میںکم از کم دو مرتبہ بھانپ ضرور لیں۔

 

فائدہ مند لکویڈ زیادہ سے زیادہ پئیے:

 

بخار،سینے کی جکڑن اور قوت مدافعت میں کمی سے جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔اس لئے جسم کوپانی کی کمی سے بچانے کے لئے پانی،سوپ اور جوس پیتے رہنا چاہئے۔یسی چیز پیئیں جو معدے پر زور ڈالے بغیر آپ کو توانائی بھی فراہم کرے۔

 

آرام کرنا ہے :

 

کام سے چھٹی لیں اور گھر پر آرام کریں ۔آپ کا جسم وائرس کا مقابلہ کرتا ہے اور آرام کرنے سے ذہنی دبائو کم ہوتا ہے اور جسم زیادہ موثر انداز میں مرض کا مقابلہ کرتا ہے۔

اگر آپ کام کریں گے تو آپ کے جسم کو وائرس کا مقابلہ کرنے کے ساتھ آپ کا بھی ساتھ دینا پڑے گا جس سے آپ کی قوت مدافعت کم ہوگی اور آپ زیادہ کمزور ہو جائیں گے۔

 

دن میں کئی بار غرارے کریں :

 

نزلے کی پہلی علامت گلے میںخراش ہوتی ہے۔نمک ملے نیم گرم پانی کے غرارے گلے کی خراش اور سوزش کو کم کرتے ہیں ۔

اس کے علاوہ گلے کی خشک اور بلغم کو بھی ختم کرتے ہیں ۔صرف آدھا چائے کا چمچ نمک پانی میں ملائیں کیونکہ اس سے زیادہ نمک صحت کے دوسرے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔

 یہ پڑھیں : نزلہ زکام سے کس طرح نبرد آزما ہونا ہے ؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top