جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی شادی کی تاریخ سامنےآگئی

08 ستمبر, 2023 11:31

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

کچھ ماہ قبل شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی صاحبزادی انشا اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث فی الحال ملتوی کرنی پڑے گی۔

پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیاکپ 17 ستمبر کو مکمل ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کی شادی 19 ستمبرکو جبکہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ولیمہ ہوگا۔

واضح رہے کہ شادی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے شاہد خان آفریدی یا شاہین آفریدی کی جانب سے باضابطہ اعلان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

 یہ پڑھیں : شاہین شاہ آفریدی شاہد آفریدی بننے کے لئے خواہش مند

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top