جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کی جانب سےاراکین پارلیمنٹ و سیاسی رہنماؤں کیلئے عشائیہ کا اہتمام

03 اگست, 2023 15:08

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آج ارکان پارلیمنٹ اورسیاسی رہنماوں کو الوداعی عشایئے پر بلالیا، شہباز شریف آج ارکان پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کے معاملے پر وزیراعظم نے خود اتحادی جماعتوں سے وسیع تر مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ اورسیاسی رہنماؤں الوداعی عشایئے پر بلالیا اور اتحادی جماعتوں کو بھی عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں ہیلتھ انشورنس کارڈ پسے ہوئے طبقے کیلئے نواز شریف کا تحفہ تھا: وزیراعظم

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکرقومی اسمبلی بھی عشائیےمیں شرکت کریں گے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کےرہنمابھی عشائیہ میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف آج ارکان پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے، ساتھ ہی نگراں سیٹ اپ اور عام انتخابات سے متعلق دیگر امور پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت بھی کریں گے۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے 2023 کی مردم شماری کے اعداد و شمار پر آئندہ عام انتخابات کرانے کا عندیہ دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top