مقبول خبریں
باجوڑ دھماکہ، اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی شدید مذمت
اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئےہر قسم اور شکل کی دہشت گردی کو عالمی امن کےلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔
سیکیورٹی کونسل کا حکومت پاکستان اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتےہوئےکہناہےکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں باجوڑ دھماکے میں داعش کے ملوث ہونے کی نشاندہی ہوگئی، جلد گرفتار کیا جائیگا: تفتیشی ٹیم
اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام کرداروں، مالی معاونوں اور سہولت کاروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔
تمام متعلقہ ممالک بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔