جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پپیتے کے چار حیرت انگیز فوائد

01 اکتوبر, 2023 14:23

اپنی طبی خصوصیات کی بنا پر پپیتا ایک شاندار پھل ہے اس میں موجود طبی فوائد کسی مہنگی دوا سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

یہ پھل وٹامن اے، بی، سی، ای، کیلشیئم، فائبر، میگنیشیئم، پوٹاشیئم اور کئی اقسام کے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں موجود لیوٹائن، کریٹونوئڈز اورزیکسینتھائن صحت کے لیے بہت ہی مفید قرار پائے گئے ہیں۔

وزن کم کرنے میں مؤثر:

صبح کے وقت پپیتا کھانے سے وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔ ریشے کی وجہ سے یہ بہت دیر تک پیٹ بھرے کا احساس دیتا ہے۔ اس طرح بار بار کھانے کی اشتہا کم ہوتی ہے اور موٹاپے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 

قدرتی قبض کشا دوا:

پپیتا پورے نظامِ ہاضمہ کو قوت دیتا ہے۔ پیٹ اور معدے کے کئی امراض دور کرنے میں یہ ایک مؤثر دوا کا درجہ رکھتا ہے۔ اگر صبح خالی پیٹ پپیتا کھایا جائے تو فائبر کی وجہ سے یہ قبض ختم کرتا ہے اور بدہضمی و تیزابیت کو بھی ختم کرتا ہے۔

 

خوبصورت جلد کا ضامن:

ہرصبح پپیتا کھانے سے جلد پر نکھار بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنتس ہے جو جلد کے خلیات کی مرمت بھی کرت ہیں۔ پپیتا فری ریڈیکل بننے سے روکتا ہے اور جلد کو شفاف رکھتا ہے۔

 

امینیاتی نظام کے لئے بہترین :

وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی میں پپیتا نہایت مؤثر انداز میں امنیاتی قوت بڑھاتا ہے جو بدن کا قدرتی دفاعی نظام بھی ہے۔ اس کے بعد بیماریوں اور انفیکشن سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔ صبح سویرے پپیتا کھانے سے جسم کے فاضل زہریلے اجزا بھی ختم ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ ایک بہترین ڈی ٹاکسیفائر بھی ہے۔

 

یہ پڑھیں : لال لال فالسے کھٹے میٹھے فالسے ، گرم موسم کا ٹھنڈا پھل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top