جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ سیاست کے لبادے میں ملک دشمنی کی جرات نہ ہو : مریم اورنگزیب

18 مئی, 2023 14:39

اسلام آباد : وزیر اطلاعات نے عمران خان کے بیان پر ردِ عمل میں کہا کہ تمہاری فسطائیت، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے، ریاست پر حملہ آور نہ ہو۔ آئندہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے : مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ ‏تم نے لوگوں کی بیٹیوں کے گھروں پر حملے کرائے۔ لوگوں کی بیٹیوں کو والدین کے سامنے گرفتار کیا۔ بہنوں کو گھسیٹا لیکن پھر بھی کوئی تمہاری طرح اس ملک پر حملہ آور نہیں ہوا۔ سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم نے ملک اور عوام کو سزا دی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نہ ملکی معیشت کو چھوڑا، نہ عوام کے روزگار کو چھوڑا، نہ عوام کی روٹی کو چھوڑا۔ ‏بندوبست ہو رہا ہے تاکہ پاکستان کی تاریخ میں آئندہ کوئی یہ کوشش نہ کر سکے جو تم نے کی۔ کسی کو یہ ملک دشمنی کرنے کی جرات نہ ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top