جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا

14 اپریل, 2023 18:52

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے آج طلب کیے گئے ہنگامی اجلاس میں نیب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل 2023 منظور کرلیا گیا۔

اجلاس شروع ہوا تو معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی جسے قومی اسمبلی نے منظور کرلیا۔

اس کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل 2023 پیش کیا۔

قومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس1999 میں مزید ترمیم کا بل 2023 متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کے ازخود نوٹس، قومی اسمبلی سے متعلق 8 رکنی بینچ کو تحلیل کرنے کی قرارداد منظور

اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں مجموعہ ضابطہ فوجداری 1908 میں مزید ترمیم کا بل بھی منظور کیا گیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ہم عدلیہ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوان نے کبھی بھی کسی ادارے کے اختیار میں مداخلت نہیں کی، قانون سازی سے لاکھوں لوگوں کو آسانی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top