جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

23 مارچ کو بابر اعظم کو ’ستارہ امتیاز‘ سے نوازا جائے گا

21 مارچ, 2023 14:01

لاہور: بابر اعظم کو 23 مارچ بروز جمعرات کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ’ستارہ امتیاز‘ دیا جائے گا۔

تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بابر اعظم کو پاکستان کے لیے نمایاں کاکردگی دکھانے پر ’ستارہ امتیاز‘ سے نوازا جائے گا، 28 سالہ بابر یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔

حکومت پاکستان نے گزشتہ برس 14 اگست کو اعلان کیا تھا کہ بابر کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا اور اب تقریب کی تاریخ کی تصدیق کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

اس سے قبل پاکستان کے چار سابق کپتانوں کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے جن میں مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کھیلوں میں شاندار کامیابی پر محمد یوسف، سعید اجمل، جاوید میانداد اور انضمام الحق کو بھی ستارہ امتیاز مل چکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top