جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت پیٹرول میں عوام کو 5 فیصد فائدہ بھی نہیں پہنچا رہی : مسرت جمشید چیمہ

16 دسمبر, 2022 12:05

لاہور : ترجمان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آنے والوں کا تجربے کا پراپیگنڈہ ایکسپوز ہوگیا ہے، حکومت فائدہ عوام تک نہیں پہنچا رہی۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 40 فیصد تک سستا ہوچکا ہے، حکومت 5 فیصد فائدہ بھی عوام تک نہیں پہنچا رہی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیرخزانہ کی گورنر پنجاب سے ملاقات، بہت جلد ملکی معیشت بہتر کردیں گے: اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ تجربے کا پراپیگنڈہ کر کے اقتدار میں آئے اور ان کا یہ تجربہ بھی ایکسپوز ہوگیا ہے۔ پچھلے 8 ماہ میں معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر نا قابل تلافی حد تک پہنچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام اور رجیم چینج پوری قوم پر بھاری پڑا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی غربت کی شکل میں ہمیں بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top