جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن کمیشن حمزہ ککڑی کے ساتھ مل کر دھاندلی کا پروگرام بنا رہا ہے : عمران خان

07 جولائی, 2022 19:19

شیخوپورہ: عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن حمزہ ککڑی کے ساتھ مل کر دھاندلی کا پروگرام بنا رہا ہے ،حمزہ ککڑی جو مرضی کرلو تم نہیں جیت سکتے کیونکہ عوام فیصلہ کرچکی ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بارش اور پانی جمع ہونے کے باوجود عوام یہاں آئے جس پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ تھوڑے سے لوگوں سے سیاست شروع کی ،آج ملک کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ، میری فیملی یا رشتے دار سیاست میں نہیں تھے ، سیاست میں تنہا آیا تھا، آہستہ آہستہ لوگ ملتے گئے اور قافلہ بڑھتا گیا،آج قبائلی علاقوں سے لے کر ، سندھ ، بلوچستان میں پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی رنگ اور کسی سائز کا لوٹا آپ کا مقابلہ نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن پوری طرح جانبدار ہے ، لوٹوں میں جنون نہیں رہا، لوٹوں پر نوٹ خرچ کیا جارہا ہے ، پیسے کے بل بوتے پر لوٹوں کی انتخابی مہم چلائی جارہی ہے ۔

 

یہ پڑھیں  : الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کررہا ہے: عمران خان

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن حمزہ ککڑی کے ساتھ مل کر دھاندلی کا پروگرام بنا رہا ہے ، حمزہ ککڑی جو مرضی کرلو تم نہیں جیت سکتے کیونکہ عوام فیصلہ کرچکی ہے ، پاکستان کے عوام فیصلہ کرچکے ہیں امپورٹڈ حکومت نامنظور،امریکی سازش اور پاکستان کے بڑےبڑے لوٹے نامنظور ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کی بڑی ریاست مدینہ نے کبھی نہیں کہا کہ ہم بھکاری ہیں ، چیری بلاسم نے حالیہ کیا بیان دیا تھا، سب نے سنا ہوگا، چیری بلاسم کا بیا ن تھا میں تو بھیک مانگنے نہیں آیا مشکل وقت ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ ان کا صرف ایک مقصد ہے کسی طرح ان کی چوری کا پیسہ بچ جائے ، یہ لوگ این آر او ٹو چاہتے ہیں ، یہ اپنا پیسہ بچانے کےلیے اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے کو تیار ہیں ، اپنا پیسہ بچانے کیلئے یہ کشمیریوں کو نظر انداز اور بھارت کو خوش کرنے کیلئے بھی تیار ہیں، اپنی چوری چھپانے کےلیے یہ امریکا کی جنگ میں شامل ہونے کیلئے بھی تیار ہیں ، عمران خان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top