جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نے کتاب لکھ ڈالی

07 جولائی, 2022 13:14

پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نے کتاب "خودی کی تلاش "لکھ ڈالی جس پر آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل عابد علی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا۔

آئی جی پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب پولیس میں تعلیم و تحقیق کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے ، پولیس فورس کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے۔

ہیڈ کانسٹیبل عابد علی نے کہا آئی جی صاحب کا دفتر بلا کر حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا مشکور ہوں۔

ہیڈ کانسٹیبل عابد علی کو پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ رولز 2022 کے تحت انعام دیا گیا،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس فاروق مظہر بھی موجود تھے۔

واضح رہے ہیڈ کانسٹیبل عابد علی کی کتاب "خودی کی تلاش” کو شہر کے مشہور پبلشر نے شائع کیا، کتا ب لکھنے والے ہیڈ کانسٹیبل عابد علی نے جب پولیس جوائن کی تو تعلیم انٹرمیڈیٹ تھی، پولیس میں رہتے ہوئے ایم فل مکمل کیا۔

یہ پڑھیں : ایف آئی اے نے پنجاب پولیس کو مطلوب پانچ ملزمان کو عرب امارات سے گرفتار کرلیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top