جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کنواروں کو کونسا کینسر نشانہ بناتا ہے ؟

07 جولائی, 2022 12:46

چینی طبی ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی موت کی تیسری بڑی وجہ پیٹ کا کینسر ہے، جس کا خطرہ سب سے زیادہ غیر شادی شدہ کو ہوتا ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ شادی شدہ افراد میں پیٹ کے کینسر کی جلد تشخیص ممکن ہے جبکہ سابقہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایسے کینسر کے مریض جو شادی شدہ ہیں ان میں قبل از وقت موت سے بچاؤ کی شرح زیادہ پائی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد میں کینسر کے خلاف بہتر قوتِ مدافعت ہوتی ہے۔

پروفیسر ایمن ژوکے مطابق شادی شدہ افراد مالی اعتبار سے زیادہ مستحکم ہوتے ہیں، ان کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کے لیے ایک ساتھی موجود ہوتا ہے جس کے باعث ان افراد کے کینسر میں مبتلا ہونے کے مواقع کم ہو جاتے ہیں۔

پروفیسر اور محققین کی ایک ٹیم نے 2010ء سے 2015ء کے دوران امریکا میں ایسے 3647 افراد کا معائنہ کیا جن میں ٹیومر ابتدائی اسٹیج پر تھا جس نے دیگر اعضاء کو ابھی متاثر نہیں کیا تھا۔

ان مریضوں میں شادی شدہ افراد میں صحت یابی کا تناسب 72 فیصد رہا، جن میں بیشتر خواتین تھیں، جبکہ بیوہ خواتین میں یہ تناسب 51 فیصد رہا۔

یہ پڑھیں  : خواتین کو ہونے والے 4 خطرناک کینسر کے بارے میں جانئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top