جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

والد کو سادہ لباس میں ملبوس لوگوں نے اغواء کیا : حلیم عادل شیخ کی بیٹی کا ویڈیو بیان

06 جولائی, 2022 12:09

کراچی : عائشہ حلیم کا کہنا ہے کہ پانچ گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی نہیں بتایا گیا کہ کہاں رکھا گیا ہے، والد کو اغواء کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر ان کی بیٹی عائشہ حلیم نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا کہ میرے والد کو لاہور سے بغیر وارنٹ سادہ لباس میں ملبوس لوگوں نے گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ لاہور سے گرفتار

انہوں نے کہا کہ پانچ گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی نہیں بتایا گیا کہ کہاں رکھا گیا ہے۔ میری والد کی زندگی کو خطرہ ہے، پہلے بھی آگاہ کر چکے ہیں۔ ملنے والی دھمکیوں پر چیف جسٹس سمیت دیگر بالا افسران کو خطوط بھی لکھے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے اٹھایا گیا ہے، یہ گرفتاری نہیں ہوسکتی ہے۔ والِد کو اغواء کیا گیا ہے۔ کچھ روز قبل ہمارے گھر پر بھاری پولیس کو بھیج کر حراساں کیا گیا۔ ان پولیس موبائلز میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کی سیکیورٹی کی موبالئز بھی شامل تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top