جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سوشل میڈیا پر یعنی آن لائن مذاق اڑانا نوعمر بچوں میں خودکشی کی وجہ سکتی ہے

30 جون, 2022 15:56

ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید، ہراسگی یا مذاق اڑانا نوعمر لڑکے اور لڑکیوں پر انتہائی خوفناک اثرات مرتب کرتا ہے۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آف لائن کے مقابلے میں آن لائن مذاق اڑانا زیادہ شدید ہوتا ہے۔

فلاڈیلفیا کے لائف اسپین برین انسٹی ٹیوٹ کے چلڈرن اسپتال میں کی گئی تحقیقات کے مطابق، آف لائن کے مقابلے میں سوشل میڈیا پر آن لائن مذاق اُڑائے جانے کے نتائج زیادہ سنگین ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے محقق ڈاکٹر رین بارزلے کا کہنا ہے کہ نوعمر لڑکے اور لڑکیاں اپنا بہت زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں اور اس دوران اُنہیں تنقید یا ہراسگی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

ڈاکٹر رین نے کہا کہ نوعمر بچوں کی اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رہنمائی کے فقدان کی وجہ سے بچے ڈپریشن کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔

اس حوالے سے 2018 میں کی گئی مختلف تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا میں 10 سے 24 سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیوں میں مایوسی اور خودکشی کی دوسری بڑی وجہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید ہے۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں کہ بچے آن لائن رہنے کی وجہ سے ذہنی تناؤ، اداسی یا مایوسی کا شکار تو نہیں ہیں۔

یہ تحقیقات جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جے اے ایم اے) میں شائع ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  : شہباز گل ایکسیڈنٹ ، ایک دن بعد زخمی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top