جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ بی اے ڈاٹ فائيو کی تصدیق

20 جون, 2022 13:36

ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ بی اے اے ڈاٹ فائیو کی تصدیق ہوگئی ہے، زیادہ کیسز کراچی اور حیدرآباد میں رپورٹ ہوئے ہیں

مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر اضافہ جاری ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 53 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ

کراچی اور حیدر آباد میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 171 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 16 اعشاریہ 67 فیصد ہو گئی۔

 صوبۂ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 08 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 26 فیصد، مردان میں 3 اعشاریہ 39 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

کورونا کیسز کی شرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 اعشاریہ 27 فیصد، ایبٹ آباد میں 1 اعشاریہ 2 فیصد اور لاہور میں 1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی مرض سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومیکرون کے نئے ویرینٹ بی اے ڈاٹ فائيو کے زیادہ کیسز کراچی اور حیدآباد سے رپورٹ ہورہےہیں، جب کہ کراچی کے ضلع جنوبی اور وسطی میں کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 383 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 153 ہو چکی ہے۔

یہ پڑھیں  :ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، مزید 171 افراد متاثر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top