جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی حکومت کی رخصتی ، جمشید دستی ایک شرط پوری ہونے پر آج شادی کریں گے

18 جون, 2022 13:33

عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی آج اپنی دُلہنیا کوگھر لے آئیں گے،ترجمان عوامی راج پارٹی کے مطابق جمشید دستی کی بارات آج مختصر دوستوں کے ساتھ پشاور روانہ ہوگی۔

جمشید دستی پشاور سے شام 6 بجے اپنی دلہنیا لیکر واپس مظفر گڑھ کے لیے روانہ ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق جمشید دستی اپنے ولیمے میں دال کھلائیں گے،جمشید دستی کا نکاح گزشتہ برس جولائی میں ہوا تھا۔

واضح رہے جمشید دستی خان نے پاکستان پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا، اُنہوں نے سال 2013 میں پیپلز پارٹی اور پارلیمان سے استعفیٰ دیا۔

اس کے بعد جمشید دستی نے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی، اُنہوں نے حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔

یاد رہے جمشید دستی نے شادی کی لئے دو شرطیں رکھی تھی کہ پی ٹی آئی حکومت چلی جائے اور مہنگائی کنٹرول ہوتو شادی کرلوں گا، البتہ ایک شرط پوری ہونے پر آج جمشید دستی شادی کریں گے ۔

یہ پڑھیں  : آئل ٹینکر عملے کے اغوا، تیل چوری کے الزام میں جمشید دستی گرفتار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top