جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور میں تیز بارش، درجہ حرارت میں کمی، متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی معطل

17 جون, 2022 09:33

لاہور : شہر میں ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے، ٹھنڈی ہواؤں نے مہنگائی سے تنگ عوام کے چہروں پر خوشی بکھیر دی، متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات ہونے والے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی ہے۔ ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے سے شہریوں کے چہروں پر خوشی کھل اٹھے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے دن بھر بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور : گھر کی دیوار گرنے سے پانچ افراد کی موت

مگر دوسری طرف رات آندھی اور بارش سے لیسکو کا سسٹم جواب دے گیا۔ متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے۔  شہر کے مختلف علاقوں میں گیارہ بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، شہریوں نے اندھیرے میں رات گزاری۔ لیسکو کی جانب سے بجلی کو بحال کی کوشش جاری ہے۔ لیسکو کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث ٹیکنیکل فالٹ دور کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کے باعث واسا، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب مقرر کردہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔ بارش کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے مؤثر ٹریفک منیجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top