جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بجٹ میں ماہی گیروں کو دو لاکھ روپے دے کر موٹر بوٹ فراہم کریں گے : فیصل سبزواری

08 جون, 2022 15:03

کراچی : فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں دو ہزار ماہی گیروں کو دو دو لاکھ روپے دے کر موٹر بوٹ فراہم کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضلہ کی وجہ سے سمندر آلودہ کر رہے ہیں۔ سند حکموت کے ساتھ مل کر سمندر اور آبی حیات کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے اقدام کریں گیں۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ میں سب اچھا نہیں ہوگا، نہیں کہا جاسکتا کہ دودھ کی نہریں بہہ جائیں گی : شازیہ مری

انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں دو ہزار ماہی گیروں کو دو دو لاکھ روپے دے کر موٹر بوٹ فراہم کر رہے ہیں۔ اس سال دسمبر تک فلوٹنگ جیٹی قائم کردی جائے گی۔ دیر و تفریح کے حوالے سے بھی سمندری پٹی پر کام کیا جائے گا.

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ بااختیار با وسائل بلدیاتی نظام آئے گا، اس پر بلاول بھٹو کے دستخط ہیں، وزیر اعظم سے بھی بات ہو رہی ہے۔ میئر کو 2013 جتنا بااختیار ہونا چاہیے۔ ہم سندھ میں قانون لانا چاہتے ہیں کراچی سے کشمور تک مئیر کے پاس بلدیاتی اختیارات ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top