جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ کے لئے پہلی حج پرواز روانہ ہوگئی

08 جون, 2022 10:40

کراچی : پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی کراچی سے پرواز پی کے 743 سے 291 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوگئے ہیں۔

کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے پریسشن انجینرنگ کمپلیکس کے ڈائریکٹر ایئر وائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین کو رخصت کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ عازمین حج کو پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں۔

عازمیں حج سے پاکستان کی سلامتی اور پی آئی اے کی ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری حج اسکیم سے متاثرہ افراد کو پرائیویٹ کوٹے میں حج کرائیں گے : وزیر مذہبی امور

ترجمان کے مطابق وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سی ای او پی آئی اے، عامر حیات حج آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ائر پورٹ پر عازمین حج کی معاونت کے لئے خصوصی ٹیم مصروف رہی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے 5 بڑے شہروں سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچا رہی ہے۔ پی آئی اے اب تک 2 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا چکی ہے۔ قبل از حج آپریشن تین جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

کراچی سے پی آئی اے کی پہلی قبل از حج پرواز کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور زکوٰۃ و عشر فیاض علی بٹ، پی آئی اے اسٹیشن مینیجر احمد عالم و دیگر بھی موجود تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top