جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بوسٹر ڈوز کا تیسرا مرحلہ، سندھ میں گھر گھر کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز

06 جون, 2022 15:18

کراچی : وزیر صحت سندھ کی ہدایت پر سندھ میں کورونا ویکسین کے بوسٹر ڈوز گھر گھر لگانے کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بوسٹر ڈوز کے لیے تیسرے مرحلے میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین گھر گھر لگائی جائے گی۔ آج  سے 19 جون تک بوسٹر ڈوز کی مہم جاری رہے گی، جس میں 80 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں گھانس اور مویشیوں کے فضلے سے گیس اور بجلی کے پلانٹ لگانے کا فیصلہ

سندھ میں اب تک تین کروڑ 36 لاکھ ، یعنی 99 فیصد افراد کی حتمی ویکسینیشن دو ڈوز مکمل ہوچکی ہیں۔ سات فیصد افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جا سکی ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ میں بروقت ویکسینین کی وجہ سے کورونا پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ سندھ حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے 99 فیصد افراد کی ویکسین مکمل کی جا چکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top