جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

این اے 240 ضمنی انتخاب : پی ایس پی نے اتوار کو پولنگ کرانے کی درخواست دائر کردی

06 جون, 2022 14:49

کراچی : پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے شبیر احمد قائم خانی نے سندھ ہائی کورٹ میں این اے 240 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں آئینی پیٹیشن داخل کردی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق این اے 240 کے ضمنی انتخابات 16 جون بروز جمعرات ورکنگ ڈے ہونا قرار پایا ہے۔ بیشتر مرد اور خواتین ملازمت پیشہ ہیں اس لیے ووٹ ڈالنے کے قومی فریضے سے محروم رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کی منڈیوں میں لمپی وائرس جانوروں کی فروخت جاری

درخواست کے مطابق ورکنگ ڈے کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ بہت کم رہے گا، جو جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔ عدالت الیکشن کمیشن کو 2017 کے الیکشن قوانین کے تحت ضمنی انتخابات چھٹی والے دن بروز اتوار کروانے کے لیے پابند کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top