جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں سگریٹ نوشی سے سالانہ ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں : قادر پٹیل

31 مئی, 2022 10:34

اسلام آباد : وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی صحت عامہ کا ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سگریٹ نوشی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سگریٹ نوشی سے ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 80 لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیںم ان میں سے 70 لاکھ سے زائد ہلاکتیں سگریٹ کے براہ راست استعمال سے ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سگریٹ نوشی صحت عامہ کا ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے، جس سے سالانہ ایک لاکھ 63 ہزار 500 ہلاکتیں ہو جاتی ہیں۔ روزانہ کی تعداد میں 6 سے 15 سال کی عمر کے  بارہ سو بچے سگریٹ نوشی شروع کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیرستان سے مزید پولیو کیسز رپورٹ، ڈیڑھ سال عمر کے ایک بچہ اور بچی متاثر

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سگریٹ نوشی سے بچانے کی مربوط حکمت عملی پر عمل درآمد کو یقینی بنارہی ہے۔ سگریٹ نوشی پر قابو پانے کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر قومی پالیسی تیار کی ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ سگریٹ کے اشتہارات، سگریٹ کے پیکٹ پر 60 فیصد گرافک ہیلتھ وارننگ اور 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی ہے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان واحد ملک ہو گا، جو 2025 تک سگریٹ نوشی میں 30 فیصد تک کمی لانے کا ہدف حاصل کر لے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top