جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوشش ہے زیادہ سے زیادہ عوام بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں : ترجمان بلوچستان حکومت

28 مئی, 2022 16:09

کوئٹہ : فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرائیں گے، امیدواروں کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ عوام بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صوبے میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ کوئٹہ اور لسبیلہ میں ڈی لیمٹیشن کا مسئلہ حل کر ہے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کی تعداد 42 ہے۔ 2013 کے بعد صوںے میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کے لیے 4.3 ملین فنڈ جاری کیے گئے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے آگاہی کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ہماری کوشش ہے زیادہ سے زیادہ عوام بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے، تیاریاں مکمل، سیکورٹی کیلئے 21 ہزار اہلکار تعینات

ان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ضابطہ اخلاق طے پایا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام اضلاع کے قبائلی معتبرین سے ملاقاتیں کی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی ترتیب دے دی گئی ہے۔ صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرائیں گے۔ امیدواروں کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ اور سی سی پی او آفس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ ایف سی اور پاک فوج کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ قبائلی تنازعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کامیابی سے منعقد ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top