جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا

27 مئی, 2022 10:55

اسلام آباد : 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 180 روپے اور 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کا دباؤ کام کر گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ

20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھا کر 980 روپے اور 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 400 روپے سے بڑھا کر 490 روپے مقرر ہوگئی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ریجنل اکاؤنٹس آفیسر کو قیمتوں کی تبدیلی کے لیے ذاتی طور پر وئیر ہاوسز کا دورہ کرنے اور ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز وئیر ہاوسز میں آٹے کے اسٹاک کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top