جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی ایم ایف کا دباؤ کام کر گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ

27 مئی, 2022 09:04

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

پاکستان کی خراب معاشی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات میں روز کے بڑے خسارے کو کم کرنے کا دباؤ بڑھا؛ آئی ایم ایف نے بھی اضافے کی شرط رکھی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے رات میں کی گئی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پیٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا : پیٹرول کی قیمت میں ریکارڈ 420 روپے فی لیٹر کا اضافہ

قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک لیٹر پیٹرول ایک سو اناسی روپے چھیاسی پیسے، ایک لیٹر ڈیزل ایک سو چوہتر روپے پندرہ پیسے اور لائٹ ڈیزل ایک سو اڑتالیس روپے اکتیس پیسے، مٹی کا تیل ایک سو پچپن روپے چھپن پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top