جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تحریک انصاف کا لانگ مارچ،پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس کا دھاوا

25 مئی, 2022 12:26

پاکستان تحریک انصاف لاہور کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس کا دھاوا، شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کی جانب سے یاسمین راشد کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کے دوران ونڈ اسکرین توڑ دی گئی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پولیس کا حصار توڑتے ہوئے آگے نکل گئی۔

اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ میری گاڑی کی چابی چھیننے کی کوشش کی گئی ہے، میرے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی گئی ہے۔

ڈاکٹر صاحبہ کا کہنا تھا کہ اِنہیں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے شرم نہیں آتی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسمین راشد اپنے قافلے کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد کی جانب بڑھ رہی ہیں، اِن کے ساتھ خواتین بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کا ہائی پروفائل مقدمات میں تبادلے اور تقرریاں روکنے کا حکم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top