جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یاسین ملک کیس : جھوٹے مقدمے میں بھارتی عدالت کا فیصلہ غیر آئینی ہوگا : چوہدری سرور

25 مئی, 2022 10:26

لاہور : چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف جھوٹے مقدمے میں بھارتی عدالت کا کوئی بھی فیصلہ غیر آئینی ہوگا۔

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کشمیری لیڈر یاسین ملک کے خلاف مودی حکومت کی انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری لیڈروں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حد بندی کمیشن رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں : بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف جھوٹے مقدمے میں بھارتی عدالت کا کوئی بھی فیصلہ غیر آئینی ہوگا۔ نریندری مودی اور بھارتی فورسز کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے کو کشمیریوں پر مظالم کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top