مقبول خبریں
بے نظیر امانت کارڈ کے لیئے زکوٰۃ مسحقین کی بائیو میٹرک کا عمل جاری
کراچی : مشیر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک مکمل ہوتے ہی بے نظیر امانت کارڈ کا اجراء کردیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کے مشیر فیاض بٹ نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک لاکھ دس ہزار زکوٰۃ کے مستحقین ہیں۔ سندھ بھر میں زکوٰۃ مسحقین کی بائیو میٹرک کا عمل جاری ہے۔ اگلے ڈیڑھ سے دو ماہ میں یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ صحت سندھ کی جانب سے منکی پاکس سے متعلق ہائی الرٹ جاری
انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک مکمل ہوتے ہی بے نظیر امانت کارڈ کا اجراء کردیا جائے گا۔ بائیو میٹرک تصدیق سے زکوٰۃ لینے والے غیر مستحق افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی۔