جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جدہ ایئرپورٹ پر رش، پی آئی اے کی پرواز میں طویل تاخیر کا امکان

03 مئی, 2022 15:26

اسلام آباد : پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ پر رش کی صورتحال کے باعث پروازوں میں طویل تاخیر کا امکان ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق جدہ سے روانہ ہونے والی تمام ائیرلائنز کی پروازیں طویل تاخیر کا شکار ہیں۔ جدہ ایئرپورٹ حکام کی جانب سے پروازیں شمالی ٹرمنل پر منتقل کرنے کی وجہ سے پیدا ہوا۔

رش کی صورتحال کے باعث تمام بین القوامی ائیرلائنز کو مسافروں کی چیک ان میں مشکلات درپیش ہیں۔ شمالی ٹرمنل پر صرف چار بورڈنگ گیٹ دستیاب ہیں اور پروازوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اسی مناسبت سے آج شب کی پروازوں میں ممکنہ تاخیر متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا کے ہوٹل سے غائب

پی آئی اے انتظامیہ نے ہدایات جاری کردی ہیں کہ مہمانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ پی آئی اے کے جدہ میں موجود عہدیداران کا سعودی حکام سے مسلسل رابطہ ہے۔

پی آئی اے کے مقامی ٹیمیں ائیرپورٹ حکام کا تعاون حاصل کرکے پروازوں کی تاخیر کو کم از کم کرنے کے انتظامات کر رہی ہیں۔ سی ای او پی آئی اے صورتحال کی ذاتی حیثیت میں مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق بھی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لے رہے ہیں تاکہ پاکستانی مسافروں کو کم از کم زحمت ہو۔ مہمانوں کو پیش آنے والی تاخیر کیلئے پیشگی معذرت خواہ ہیں، تاہم ان کے تعاون کی بھی طلبگار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top