مقبول خبریں
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا میجر شاہد بشیر کی شہادت پر اظہار افسوس
کوئٹہ : میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ شہید میجر کی کمانڈ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ملک دشمن عناصر کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آواران کے علاقے کاہان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت کی اور میجر شاہد بشیر کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید میجر نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ان کی کمانڈ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ملک دشمن عناصر کو بھاری نقصان پہنچا کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔ ہمیں اپنے شہداء اور فورسز پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے ضلع آواران میں فوجی چوکی پر حملہ، میجر شاہد بشیر شہید
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے غیور اور محب وطن عوام کے ساتھ مل کر صوبے میں امن و استحکام یقینی بنا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے شہید میجر شاہد بشیر کے خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر اور زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔