جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان کے ضلع آواران میں فوجی چوکی پر حملہ، میجر شاہد بشیر شہید

22 اپریل, 2022 14:13

اسلام آباد : ضلع آواران میں فوجی چوکی پر حملے سے میجر شاہد بشیر شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں کاہان کے مقام پر دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، 21 اور 22 اپریل کی رات چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : فوج مخالف گروپوں کے ساتھ بات چیت نہیں کی جائی گی : فوجی جنرل

سیکیورٹی فورسز نے فوری اور منہ توڑ جواب کارروائی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کا امن و استحکام سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے عزم ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top