جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سابق شوہر عمران خان سے کوئی لینا دینا نہیں، جمائما گولڈاسمتھ

16 اپریل, 2022 12:16

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ آج کل پاکستان میں خوب سرخیوں میں ہیں جس کی وجہ لندن میں اُن کے گھر کے بعد احتجاج کا ہونا ہے ۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے کیے جا رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے 90 کی دہائی کا لاہور ہے۔

جمائما کی جانب سے ٹوئٹر پر جب گھر کے باہر احتجاج کی اطلاع دی گئی تو جمائما کا نام پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر آگیا، اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اس احتجاج کی مذمت کی۔

پاکستانیوں کے لاتعداد ٹوئٹس پر جمائما بھی کھل کر جواب دے رہی ہیں اور بار بار واضح کررہی ہیں کہ ان کا پاکستان کی سیاست، سابق شوہر عمران خان یا ان کی پارٹی تحریکِ انصاف سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

ایک پیغام میں جمائما نے واضح کیا کہ انہیں متعدد بار عمران خان کو کچھ چیزیں بتانے کا کہا جاتا ہے لیکن یہ واضح رہے کہ وہ میرے سابق شوہر ہیں اور ان سے میرا اب کوئی تعلق نہیں ہے، نا ہی ان پر اور نہ ہی ان کی جماعت پی ٹی آئی پر میرا کوئی اثر ہے۔

واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، ان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما کے ہمراہ رہتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں : کپتان ہر بحران سے سرخرو ہو کر نکلا ہے : عثمان بزدار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top