جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سری لنکا کا آئی ایم ایف سے فوری بیل آؤٹ پیکیج کی درخواست

15 اپریل, 2022 17:22

کولمبو : سری لنکا کو اپنے معاشی بحران سے نکلنے کے لیئے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کی ضرورت ہے۔

سری لنکا کے دیوالیہ ہونے کے بعد اب ایک وفد اگلے ہفتے واشنگٹن جا رہا ہے، جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور دیگر اداروں سے 4 بلین ڈالر تک کی رقم حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

نئے تعینات ہونے والے وزیر خزانہ علی صابری کی قیادت میں ٹیم 18 اپریل کو بیل آؤٹ پیکیج حاصل کرنے کی امید رکھتی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ہمیں سری لنکا کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے فوری طور پر ہنگامی فنڈنگ ​​کی ضرورت ہے۔ اس سال ضرورت تین سے چار بلین ڈالر کے درمیان ہے۔ ہماری اپیل ہے کہ اسے جلد از جلد جاری کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا کی بیرون ملک شہریوں سے خوراک اور ایندھن کیلئے رقم بھیجنے کی اپیل

بات چیت سے پہلے، سری لنکا نے شرح سود میں اضافہ کیا ہے، مقامی کرنسی کی قدر میں کمی کی ہے اور غیر ضروری درآمدات پر روک لگا دی ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ وہ سیاسی اور اقتصادی پیش رفت کی بہت قریب سے نگرانی کر رہا ہے اور لوگوں، خاص طور پر غریب اور کمزور لوگوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں بہت فکر مند ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top